نارائن پیٹ میں بتکماں تہوار کا جوش و خروش

   


تقاریب میں سرکاری ملازمین اور عہدیداروں کی شرکت
نارائن پیٹ۔ 2؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ بتکماں تہوار تلنگانہ ریاست میں ایک منفرد پہچان بناتی ہے جس میں تمام محکمہ جات، سرکاری ملازمین بھی شامل ہوتے ہیں۔ تلنگانہ میں خواتین کا تہوار بتکماں تلنگانہ ثقافت کی نہ صرف پہچان بلکہ ایک حصہ بن گیا ہے۔ چنانچہ ضلع کلکٹر کی ہدایت پر 9 روزہ بتکماں سمبرالو ضلع کے مرگاؤں اور گلی کوچوں میں اس کا شور سنائی دے رہا ہے۔ اس سال 28 ستمبر کو شروع ہوئی بتکماں سمبرالو تقاریب اب تک چھ روز مکمل کرلی ہے۔ ان تقاریب کا مرکزی مقام کے طور پر نارائن پیٹ کے قدیم اور تاریخی باؤلی جس کو (بارم باؤلی) کہا جاتا ہے، خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ جہاں روزانہ رات کے اوقات میں چراغاں کرتے ہوئے بتکماں ڈانس کا اہتمام ہوتا ہے اور اس میں روزانہ تمام محکمہ جات سے تعلق رکھنے والی خاتون ملازمین جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتی ہیں۔ چھ روز سے محکمہ صحت کی خاتون ملازمین نے حصہ لیا جس میں ڈاکٹر شیلجا، ڈاکٹر گیتا، نرسوں اور محکمہ صحت سے تمام وابستہ خاتون ورکرس نے حصہ لیا۔