نارائن پیٹ میں بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا سفاکانہ قتل

   

نارائن پیٹ : نارائن پیٹ ضلع کے منڈل دامر گدہ کے موقع کیاتن پلی میں بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کے سفاکانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب موضع میں ہنمتو اور اس کے چھوٹے بھائی بگپّا میں عرصہ سے اراضی کی تقسیم کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا تھا ، کل رات دیر گئے بگپّا نے اطلاع ملتے ہی کہ بھائی ہنمتو کھیت کو پانی دینے کے لئے جنگل گیا ہوا ہے۔ موقع پاکر تیزدھاری ہتھیار سے پے در پے پیٹ پر وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی دامر گدہ پولیس نے جائے واردات پر پہونچکر نعش کا پنچنامہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہاسپٹل نارائن پیٹ منتقل کردیا ۔ دامرگدہ پولیس نے قتل کا ایک مقدمہ درجِ رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔