نارائن پیٹ /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع ہاسپٹل میں آج آنجہانی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 129 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا ۔ اس کیمپ کا افتتاح رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس رامچندر ریڈی اور ضلع کلکٹر محترمہ ہری چندنا آئی اے ایس نے انجام دیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آنجہانی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا دستور دنیا کے بہترین دستور میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالیمیت اتحاد اور یکجہتی کیلئے ملک کے ہر شہری کو اس دستور کی پاسداری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دستور پر عمل آوری سے اس ملک میں سیکولر اسٹیٹ کو برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر آر ڈی او نارائن پیٹ مسٹر چیرلہ سرینواس ڈاکٹر شیلجا ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ملک ارجن سپرنٹنڈنٹ دسٹرکٹ ہاسپٹل کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین و دیگر سیاسی جمعاتوں کے قائدین موجود تھے ۔