نارائن پیٹ 22/اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع صدر بی ایس پارٹی مسٹر ایس راجندر ریڈی، سابق رکن قانون ساز اسمبلی جنہوں نے آج نارائن پیٹ ضلع کے سری ستیہ نارائنا اسکوائر میں کسانوں کے قرض معافی کے مہا دھرنا پروگرام میں حصہ لیا، اس موقع پر سابق اراکین اسمبلی نے کہاکہ کانگریس حکومت کی طرف سے 2 لاکھ کے قرض کی مکمل معافی کا دعویٰ ایک بوگس منشور میں تبدیل کردیا گیا، جو کہ سب سے بڑا دھوکہ ہے۔ قرض بوجھ تلے دبے ہو ئے مجبور و بے بس کسان بینکوں اور حکام کے گرد گھوم رہے ہیں ۔ راشن کارڈ، سرکاری نوکری، وغیر ہ جیسے وعدے کہاں گئے ؟کسانوں نے اپنے رشتہ دار وں سے رقم قرض لی اس امید پر کہ قرض معافی کے بعد یہ رقم ادا کردینگے ۔ اس پروگرام میں حلقہ کے عوامی نمائندوں، ٹاؤن اور منڈل کمیٹی کے اراکین، ریتھوبندو سمیتی کمیٹیوں، سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔