نارائن پیٹ 20/اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی قائدین اور کارکنان نے آج نارائن پیٹ ضلع مستقر کے ستیہ نارائینا چوراہا پر ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سے ریاستی وزیر زراعت تما ناگیشور کے اعلان پر کہ رعیتو بھروسہ اسکیم کو ختم کیا جائیگا ، اس اعلان کے خلاف آج نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی کے دیگر مقامات پر بھی بڑے پیمانے پر راستہ روکو ،اور دھرنا پروگرام منعقد کئے گئے جس میں بی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی ۔