نارائن پیٹ میں بی جے پی قائدین کادھرنا

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ ۔نارائن پیٹ ضلع دھنواڑہ مستقر میں کسانوں کے اناج کے گودام کے افتتاحی تقریب میں پروٹوکال کے مطابق وزیراعظم کی تصویر نہ رکھنے پر مستقر دھنواڑہ کے بی جے پی کارکنوں نے دھرنا کیا تھا جبکہ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر تلنگانہ کے وزراء شریک ہوئے تھے پولیس نے اس دھرنے کو روکتے ہوئے بات چیت کی ۔بی جے پی کارکنوں نے بات نہ کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کے خلاف نعرے لگاے اور وزرا کے قافلہ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے کئی بی جے پی احتجاجی قائدین بشمول رکن ضلع پریشد و کارکنان زخمی ہوئے ولیس کے اسی رویہ سے ناراض ہوتے ہوئے نارائن پیٹ بی جے پی کارکنان نے مستقر نارائن پیٹ میں امبیڈکر چوراہے کے پاس راستہ روک کر دھرنہ کیا اور حکومت کے خلاف نعریبازی کی ،دھرنہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا جس سے ٹریفک آمد و رفت متاثر ہوئی اور عوام کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں پولیس نے بی جے پی کارکنان سے دھرناختم کرنے کو کہا بات نہ ماننے پر پولیس نے کارکنان کو پولیس کی حراست میں لے لیااور دھرنے کو ختم کرکے ٹریفک آمد و رفت بحال کی۔