نارائن پیٹ میں بی سی گرلز اقامتی کالج کا معائنہ

   

نارائن پیٹ /2 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بی سی ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر ڈی کرشنما چاری نے آج اچانک بی سی گرلز ریسیڈنشیل کالج کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کالج کی طالبات سے گفتگو کرنے اور کالج و ہاسٹل میں درکار سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد ازاں بی سی ڈیولپمنٹ آفیسر نے ہاسٹل میں طالبات کی صحت و تندرستی کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی اور طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر اچھی طرح مطالعہ کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے وارڈن منجولہ اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ طالبات کے غذائت سے بھرپور پکوان کا اہتمام کریں۔ انہوں نے ہاسٹل کی صفائی و کچن کی صفائی کا خاص خیال رکھنے اور گندگی اور کچرے کی بروقت نکاسی کے لئے خصوصی انتظامات کریں۔ انہوں نے ہاسٹل کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا اور لڑکیوں کی خواب گاہوں کے اطراف سخت حفاظتی اور نگرانی کیلئے انتظامات کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر کالج کا عملہ وارڈن و دیگر موجود تھے۔