نارائن پیٹ : رکن اسمبلی نارائن پیٹ ، مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج 5.58 کروڑ روپیہ کے مصارف سے نارائن پیٹ کے ایرگڈہ سے موضع اخلاص پور ، بی ٹی روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جس سے یہاں کے عوام اور کرناٹک کے موضع ٹپپاک کے عوام کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوئی ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ، مسٹر ایس راجندر ریڈی نے کہا کہ نارائن پیٹ تا اخلاص پور سڑک انتہائی خستہ تھی جس سے پڑوسی ریاست کرناٹک کے مواضعات کو جوڑنے والی یہ سڑک سے عوام کو شدید تکالیف کا سامنا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے پڑوسی ریاست کرناٹک کو نارائن پیٹ ضلع سے جوڑنے کے علاوہ تجارت میں فروغ و ترقی کا ذریعہ ہوگا ۔ اس موقع پر سینئر ٹی آر ایس قائدین مسٹر سرینواس ریڈی ، مسٹر اے پور راملو ، کے علاوہ ایم پی ٹی سیز ، زیڈ پی ٹی سیز ، ارکان بلدیہ ، سرپنچوں ، وارڈ کونسلروں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
