رکن اسمبلی راجندر ریڈی کی اہلیہ سواتی ریڈی کی انتخابی مہم
نارائن پیٹ ۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ و بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی ایس راجندر ریڈی اور پارٹی قائدین و کارکنان نے کافی جوش و خروش کے ساتھ حلقہ میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ آج رکن اسمبلی کی اہلیہ سواتی ریڈی نے مستقر نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 7 اور بھیونڈی کالونی میں خواتین کے ساتھ مہم بھیری میں حصہ لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب کی مرتبہ بھی تیسری دفعہ ان کے شوہر ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے انتخاب جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نارائن پیٹ میں کے سی آر کی جانب سے افتتاح کردہ میڈیکل کالج، ضلع کلکٹریٹ کی پرشکوہ شاندار عمارت، ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر، منی اسٹیڈیم، نرسنگ کالج، ضلع ہیڈکوارٹر ہاسپٹل وغیرہ کے تعمیراتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ایس راجندر ریڈی کے حلقہ کے لئے بے مثال کام عوام کے سامنے ہیں۔ پچھلے 50 سالوں سے اس علاقہ کو آندھرائی حکومت کے زمانے سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ کے سی آر کے دور حکمرانی میں یہ علاقہ ترقی کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا جسے عوام اپنی سرکے آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی محلہ جات میں عوامی تحریک چلائی جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔