نارائن پیٹ میں جائزہ اجلاس سے رونالڈ روز کا خطاب

   

نارائن پیٹ یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر محبوب نگر مسٹر رونالڈ روز نے آج نارائن پیٹ میں آنگن واڑی اسکولوں کو رات راشن شاپ سے چاول کی سربراہی پروگرام کا افتتاح انجام دیا ۔ نارائن پیٹ کے بی سی کالونی میں راشن شاپ نمبر 3 میں اس پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی ، تحصیلدار نارائن پیٹ مسٹر راملو ، صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندراکانت و دیگر سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔ اس پروگرام کے تحت آنگن واڑی اسکولوں کو بھی چاول کی سربراہی اب راست راشن شاپ سے عمل میں لائی جائے گی ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روز نے آر ڈی آفس میں مشن بھگیرتا اسکیم کے کاموں کے ایک اہم جائزہ اجلاس طلب کیا جس میں کنٹراکٹر اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کنٹراکٹروں کو مشن بھگیرتا کے کاموں کو جلد از جلد تکمیل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ماقبل گرما ، تمام مواضعات تک پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے مشن بھگیرتا اسکیم کے اعلی عہدیداروں کو بھی ضروری ہدایات کیں ۔ اس موقع پر آر ڈی او مسٹر سرینواسلو ، تحیصلدار مسٹر راملو ، صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت و دیگر مشن بھگیرتا سے متعلق عہدیدار موجود تھے ۔