نارائن پیٹ میں درج فہرست طبقات کو مختلف اسکالرشپس کی فراہمی کیلئے ا شعور بیداری پروگرام

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ ۔ شیڈیولڈ کاسٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے امبیڈکر اور سینئیر اسکالرشپ اسکیم سے درج فہرست ایس سی ایس ٹی طلباء و طالبات کو استفادہ حاصل کرنے کیلئے ایک شعور بیداری پروگرام کا نارائن پیٹ گورنمنٹ ڈگری کالج میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کی نگرانی میں ایس سی ڈیولپمنٹ آفیسر شریمتی ایچ ایس کنیا کماری نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر کالج کی پرنسپل شریمتی ڈاکٹر مسرس ونستا نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کالج کی طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے اور اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار کو عملی طور پر بنایا گیا ۔ اس موقع پر کالج کے اسٹاف تدریسی نے شرکت کی جس میں قابل ذکر شریمتی انیتا ، مسٹر ایس وینکٹیشم ، مسٹر جگدیشور ریڈی ،سینئیر اسسٹنٹ ، مسٹر پجاری نرسملو ، مسٹر وسنت کمار ، مسٹر کرن کمار و دیگر نے شرکت کی ۔