نارائن پیٹ میں دفاتر کی صفائی مہم

   

نارائن پیٹ ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر ایس وینکٹ راؤ ، آئی اے ایس کے احکامات پر سرکاری دفاتر میں صفائی کے کاموں کو ہر ہفتہ انجام دینے کے لیے تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں اور عملہ نے اپنے اپنے دفاتر کی صفائی مہم میں حصہ لیا ۔ ضلع کلکٹریٹ کے علاوہ آر ڈی او دفاتر میں صفائی کے کام انجام دئیے گئے اور شجرکاری مہم بھی چلائی گئی ۔ آر ڈی او آفس میں خود آر ڈی او مسٹر چرلہ سرنیواسلو نے اپنے اجلاس میں خود صفائی کے کاموں کو انجام دیا۔ اسی طرح تحصیل آفس میں تحصیلدار و دیگر دفاتر پر بھی صفائی کے کاموں میں متعلقہ عہدیداروں نے حصہ لیا ۔۔