قریبی چیک پوسٹ کا بھی جائزہ ، عہدیداروں کو کلکٹر کی مختلف ہدایتیں
نارائن پیٹ ۔17 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر سری دتا بی ایڈ کالج کی عمارت کا آج ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا ، آئی اے ایس و ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم نے معائنہ کیا جہاں اسمبلی انتخابات کے بعد ای وی ایم مشینوں کو محفوظ کرنے اور رائے شماری کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر مسٹر کویا سری ہرشا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی اگر متعلقہ عمارت کی داغ دوزی کی ضرورت ہو تو اس کو قبل از وقت درست کرلیں۔ بعد ازاں ان عہدیداروں نے نارائن پیٹ کے قریبی چیک پوسٹ جلال پور کا معائنہ کیا ، انھوں نے کہاکہ ان چیک پوسٹوں پر 24گھنٹے چوکسی برقرار رکھنی چاہئے ۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بین ریاستی سرحدوں پر خاص طورپر کرناٹک سے آنے والی ہر گاڑی کی اچھی طرح چیکنگ کی جائے اور بسوں کو بھی چیک کیا جائے ۔ چیک پوسٹوں کے قریب سی سی کیمرے نصب کئے جائیں۔ کرناٹک سے آنے اور جانے والی تمام گاڑیوں کی تفصیلات کا رجسٹروں میں اندراج ہونا ضروری ہے ۔ شراب ، رقم اور ہتھیار اور قیمتی اشیاء کی اسمگلنگ پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔ 50 ہزار سے زائد رقم لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ مناسب دستاویزات اور رسید نہ ملنے کی صورت میں رقم ضبط کرلی جائیگی اور اس کو انتخابی ٹریژرری میں جمع کیا جائیگا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مسٹر مہانک متل ، مسٹر اشوک کمار ، ڈی ایس پی مسٹر ستیہ نارائنا ، تحصیلدار ، اے او نرسنگ راؤ کے علاوہ پولیس عہدیدار و دیگر موجود تھے ۔