نارائن پیٹ میں رائے شماری کے تمام انتظامات مکمل

   

Ferty9 Clinic

ضلع کلکٹر وینکٹ را ؤ ، ڈاکٹر ایم چیتنا نے اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا

نارائن پیٹ ۔ 23 ۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے تین بلدیات میں کل ہوئے انتخابات کے بعد بیالٹ پیپر باکس کو نارائن پیٹ کے جی بی ہاسٹل میں اسٹرانگ روم میں محفوظ کیا گیا ہے ، جہاں پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ہے ۔ تینوں بلدیات کے بیالٹ پیپر باکس کو علحدہ علحدہ کمروں میں رکھا گیا ہے ۔ آج ضلع کلکٹر مسٹر ایس وینکٹ راو ، آئی اے ایس اور محترمہ ڈاکٹر ایم چیتنا ، آئی پی ایس اور آر ڈی او نارائن پیٹ مسٹر سی سرینواسلو اور دیگر بلدی عہدیداروں کے ہمراہ اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا جہاں پو لیس دستوں کی تعیناتی کے علاوہ سی سی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ، ان اسٹرانگ روموں میں نارائن پیٹ بلدیہ کے 24 ، مکتھل بلدیہ کے 16 اور کوسگی بلدیہ 16 ، اس طرح 56 وارڈوں کے بیالٹ پیپر باکس محفوظ ہیں جس میں تمام سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے قسمت کے فیصلے محفوظ ہیں۔ 25 جنوری کی صبح 8 بجے سے رائے شماری کا آغاز ہوگا اور دوپہر تک نتائج کے سامنے آنے کے امکانات ہیں، رائے شماری کی بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔