نارائن پیٹ میں رکن اسمبلی ڈاکٹر پرنیکا ریڈی کے ہاتھوں مفت طبی کیمپ کا افتتاح

   

نارائن پیٹ۔ 20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے کہا کہ مفت طبی کیمپس لگا کر ضلع کے تمام علاقوں میں طبی خدمات کو بڑھایا جائے اور ضلع کے دیہی لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں، انہوں نے خاص طور پر ڈاکٹر رویندر کے ساتھ لائنس کلب کے اراکین کو مبارکباد دی۔ لائنس کلب اور ڈاکٹر پریتی ریڈی نے آج شہر کے پرانے گنج میں لائنس کلب اور یشودا کیر ہسپتال کے زیر اہتمام ایک مفت میگا میڈیکل کیمپ کا افتتاح عمل میں لایا جس میں خواتین اور لڑکیوں کی صحت کے مسائل پر صدر ڈاکٹر راگھویندر ریڈی اور سیکرٹری بالاجی کامبلے ،مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ نے شرکت کی ، خزانچی موہن کمار جناردھن روی کمار گوڑ کنا جگدیش سدانند چاری بیم چندر گوڑ ہاسپٹل اسٹاف سریش ونائک وملا وینکٹیش موجود تھے۔