نارائن پیٹ میں رکن اسمبلی ڈاکٹر پرنیکا ریڈی کی جانب سے دعوت افطار

   

نارائن پیٹ۔ 29؍مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے میٹرو کلاسک گارڈن فنکشن ہا ل میں آج رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی جانب سے دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی پرنیکا ریڈی نے مسلمانوں کو عید سعید کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر مذہب امن و امان و بھائی چارہ کی تعلیم دیتا ہے لیکن مٹھی بھر بعض امن کے دشمن لوگوں نے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو متاثر کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ،اس تقریب میں سجادہ نشین جناب سید شاہ غیاث الدین قادری و دیگر سیاسی وسماجی قائدین نے شرکت کی ، فنکشن ہال میں اذان و نماز مغرب کا اہتمام کیا گیا تھا ، اس تقریب میں ہندو مسلمْ بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جناب سجادہ نشین نے امن عالمْ اور ملک میںْ بھائی چارہ اور یکجہتی کے لئے دعا کی ۔