نارائن پیٹ ۔ 7 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر اسی راجندر ریڈی نے آج صبح سویرے ‘ ٹاؤن کے وارڈ نمبر 6 کا اچانک دورہ کیا اور عوام سے بلدی مسائل کے بارے میں استفسارات کئے ۔ ان کے ہمراہ کمشنر بلدیہ مسٹر جی سرینواسن اور انجنیئر بلدیہ مسٹر محمد خواجہ حسین کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین مسرز صراف کرشنا صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی ‘ مسٹر راج وردھن ریڈی ‘ صدر ٹی آر ایس نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی مسٹر چندرکانت ‘ مسٹر سدرشن ریڈی سابق پرنسپل ڈگری کالج ‘ و دیگر ٹی آر ایس قائدین و بلدی عہدیدار موجود تھے ۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 6 میں زیر تعمیر اوپن جم کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بلدی عہدیداروں کو ہدایت کی کچہرے کی بروقت نکاسی ڈرین کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ بعدازاں انہوں نے سڑک توسیع کے کاموں کا معائنہ کیا ۔
