متعدد بار خون کا عطیہ دینے والے دو افراد کو تہنیت پیش کی گئی
نارائن پیٹ ۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی نارائن پیٹ کی جانب سے آج خون کے عطیہ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے بلڈ بینک میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر دو افراد جنہوں نے متعدد بار اپنا خون بطور عطیہ بلڈ بینک کو پیش کیا ہے جن میں ڈاکٹر محمد یوسف تاج جنہوں نے 36 مرتبہ خون کا عطیہ دیا اور دوسرے مسٹر اشوک جنہوں نے 19 مرتبہ خون کا عطیہ دیا ہے، تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے قیمتی انسانی زندگی بچانے کے لئے اپنا خون کا متعدد بار عطیہ دیا ہے۔ اس موقع پر 21 افراد نے خون کا عطیہ دیا جنہیں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے پھل اور شروبات پیش کئے گئے۔ اس عطیہ کیمپ میں چیرمین ریڈ کراس سوسائٹی نارائن پیٹ مسٹر کے سدرشن ریڈی، نائب صدر مسٹر صراف ناگراج اراکین سوسائٹی مسٹر جونل سوریندر ریڈی، مسٹر آکارام، مسٹر نندو پاٹیل، سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر رنجیت کمار، سابق سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملکارجن، بلڈ بینک نارائن پیٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پورنی اور بلڈ بینک اہل کار مسٹر شیکھر و دیگر نے شرکت ک