نارائن پیٹ /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل ٹاون میں بڑھتی ہوئی چوریوں کی وجہ سے پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے ۔ اور کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں فوری پولیس ڈائیل 100 پر کال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بستیوں ، کالونیوں ، شہری مراکز اور گاؤں میں کوئی نیا آدمی اور مشتبہ شخص نظر آئے تو پولیس کنٹرول روم نمبر 8712670399 یا متعلقہ مقامی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں ۔ ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے کہا کہ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو ہدایت کی کہ بستیوں میں سی سی کیمرے نصب کئے جائیں ۔ اور غیر سماجی عناصر پر نظر رکھیں۔ راتوں میں گشت بڑھائیں اور عوام کو باشعور بنانے کیلئے اعلانات کروائیں۔