نارائن پیٹ میں سڑک کی توسیع کا کام جاری

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ۔3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر شہر کی قدیم اور مصروف شاہراہ کام جو تقریباً تین سال سے ادھورا تھا اس کی تعمیر و توسیع کیلئے کئی ایک مسائل اور رکاوٹیں درپیش تھیں ، جس کو حل کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا تھا ، تاہم ریاستی وزیر مسٹر کے ٹی آر کی ہدایت پر اور ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری کی خصوصی دلچسپی سے سڑک کی توسیع و تعمیر کا کام اب جنگی خطوط پر کیا جارہا ہے ۔ نارائن پیٹ کو ضلع بنائے جانے کے بعد ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور شہر کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے بلدیہ اور محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیدار دن رات کوشاں ہیں ۔نئے ضلع کیلئے کئی ضلعی دفاتر کیلئے عمارتوں کا فقدان ہے ۔حتیٰ کہ ضلع کلکٹریٹ بھی کرایہ کی عمارت میں کارکرد ہے ۔ آر ٹی او کے قیام کیلئے بھی ایک وسیع اراضی اور کرایہ کی عمارت کو قطعیت دی گئی ہے اور توقع ہے کہ مسٹر کے ٹی آر یا پھر چیف منسٹر کے ہاتھوں ضلع کلکٹریٹ دفاتر اور آر ٹی او دفتر و دیگر دفاتر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ نارائن پیٹ کوسگی شاہراہ بھی کئی سالوں سے مکمل نہیں ہورہی تھی ۔ اس کی تعمیر کیلئے بھی کاموں کا دوبارہ جنگی خطوط پر آغاز عمل میں آیا ہے جو چند ہفتوں میں ممکن ہو مکمل کرلیا جائے گا ۔