نارائن پیٹ میں شراب کی دوکانوں پر گاہکوں کا ہجوم سماجی دور کیلئے پولیس کی مداخلت

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ /7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع جو کورونا وائرس سے متاثرہ ضلعوں میں گرین زون زمرہ میں شامل ہے ۔ آج سے صبح 10 بجے تا 6 بجے شام تجارت کیلئے چھوٹ دی گئی ہے ۔ جبکہ شراب کی دوکانوں کے کھولے جانے پر گاہکوں کا ہجوم ان دکانوں پر دیکھا گیا ۔ سماجی دوری کی برقراری کیلئے پولیس کی مدد لینے کی ضرورت پڑی ۔ محکمہ بلدیہ کی جانب سے آج سے تمام دکانوں کو ایک ساتھ کھلی رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ کرانہ کپڑا اور دیگر دکانوں کو ایک دن کھلی رکھنے اور دوسرے دن بند رکھنے کی باری مقرر کی گئی ہے ۔ تاکہ عوام ا ور گاہکوں کا ہجوم دکانوں پر نہ جمع ہوسکے ۔ البتہ ترکاری اور گوشت کی دوکانیں روزانہ کھولنے کی تمام کو اجازت دی گئی ہے ۔ آج سے بازار کھل جانے سے عوام اور دوکانداروں میں مسرت کی لہر دیکھی گئی ۔ پولیس نے بھی کسی بھی دکان کو زبردستی بند کرانے کی کوشش نہیں کی ۔ میڈیکل شاپ ، بدستور کھلے رکھے گئے ہیں البتہ ڈاکٹروں کو اپنے اپنے دواخانے اور کلینک کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ مجلس بلدیہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے رہنمایانہ وصولوں کے مطابق آہستہ آہستہ مرحلہ وار دکانوں اور کاروباری اداروں کو اجازت دی گئی ۔