نارائن پیٹ میں صفائی کے کاموں سے متعلق جائزہ اجلاس

   

نارائن پیٹ۔ 12 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر میانک متل آئی اے ایس نے کہا کہ ضلع کی تمام بلدیات میں صفائی کے کاموں کو بہتر طریقے انجام دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ضلع کے تمام میونسپل کمشنروں اور صفائی انسپکٹروں کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس طلب کیا اور انکے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی تاکہ تمام میونسپلٹیوں میں ٹیکس کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی بلدیہ کے صفائی انسپکٹر کو صفائی کے کام کو بہتر طور پر انجا م دینا چاہئے اس پروگرام میں میونسپل کمشنرس، صفائی کے افسران نے حصہ لیا۔