نارائن پیٹ میں عازمین حج کیلئے میڈیکل ٹسٹ و ٹیکہ اندازی کیمپ

   

ملک و ملت کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں، علماء، مشائخین و قائدین کی شرکت
نارائن پیٹ 26 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے ضلع کے معزز خوش نصیب عازمین حج بیت اللہ 2026 کے لئے کل میڈیکل اسکرینگ ٹسٹ اور آج واکزینیشن ( ٹیکہ ) کیمپ اربن ہیلتھ سنٹر ( پرانا سرکاری دواخانہ ) میں انعقاد عمل میں آیا جس میں سجادہ نشین درگاہ حضرت تقی بابا جناب سیدشاہ غیاث الدین قادری ، جانشین سجادہ کولم پلی جناب الحاج سید شاہ احمد حسینی اشرفی ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نارائن پیٹ ڈاکٹر چندرا موہن ، نائب صدر نشین بلدیہ نارائن پیٹ منجولہ جی آر ریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی صدر حج سوسائٹی الحاج امیر الدین ایڈوکیٹ ،معتمد عمومی جناب الحاج عثمان عبیداللہ صدیقی نے اللہ کے مہمانوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر عازمین حج کے لئے ، حج سوسایٹء نارائن پیٹ کی جانب سے کیمپ کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ، ، اس موقع پر ایک دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں الحاج مولانا غلام محمد رشیدی مکتھل جو اس سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں نے خطاب کرتے ہوئے حج سوسائٹی نارائن پیٹ کی ستائش کی اور کہا کہ ضلع نارائن پیٹ کی تشکیل کے بعد مسلسل تین سال سے ضلع کے عازمین حج کی بہترین خدمت انجام دیتے آرہے ہیں ، انہوں نے امن عالم ملک وملت کی سلامتی و خوش حالی کے لئے بھی دعا کی ۔صدر سوسائٹی جناب الحاج امیرالدین ایڈوکیٹ ، معتمد عمومی جناب الحاج عثمانْ عبیداللہ مجاہد صدیقی کے علاوہ حج سوسائٹی کے معزز اراکین جناب الحاج محمد عبدالسلیم ایڈوکیٹ ،جناب عبدالعظیم مڑکی ، جناب عبدالقادر ، الحاج محمد تقی چاند ،رکن بلدیہ ، جناب الحاج اعجاز حسین موظف سب رجسٹرار ، جناب قاضی محمد تقی خرادی جناب محمد اظہرالدین ، کے علاوہ مولانا فاروق ،جناب محمد تقی چاند پیر رکن بلدیہ ، جناب حافظ محمد تقی نے شرکت کی ۔