نارائن پیٹ میں عرس حضرت سید شاہ محمد تقی سبزپوش قادریؒ

   

نارائن پیٹ ۔ریاست تلنگانہ کے ناراین پیٹ ضلع مستقرر پر واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف ماہ ربیع الثانی کی 9.10.11.12 تواریخ مطابق 25.26.27.28.نومبر 2020 کو حسب روایت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا لیکن اس سال کویڈ 19_ کورونا وبا کے پیش نظر حکومت کی ہدایات کے مطابق چند شرائط و ضوابط کا لحاظ رکھتے ہوئے تمام عرس تقاریب سادگی کے ساتھ منائی جائیں گی۔ اس ضمن میں سجادہ نشین درگاہ تقی بابا سید شاہ غیاث الدین قادری نے نے میڈیا کے ذریعہ تفصیلات سے واقف کروایا۔انہوں نے بتایا کہ 25 نومبر بروز چہارشنبہ جلوس پرچم قادریہ سے عرس کا آغاز ہوگا۔ 26 نومبر بروز جمعرات صندل کٹہ سے جلوس صندل برآمد ہوگا۔ 27 نومبر بروز جمعہ گیارہویں شریف ہوگی۔ اور 28 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز فجر محفل زیارت ہوگی جبکہ اسی روز رات میں محفل سماع منعقد ہوگی۔عرس کے موقع پر ہر سال تقی بازار میں جو دوکانات لگائی جاتی تھیں وہ اس سال نہیں ہوں گے ۔عرس تقاریب کے دوران احاطہ درگاہ شریف پر نیاز نہ کریں بلکہ اپنے اپنے گھروں میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں۔ زائرین اس سال غلاف مبارک کا جلوس بھی نہ نکالیں ۔نارائن پیٹ مستقر کے علاوہ دیگر دور دراز مقامات سے زائرین شرکت کی زحمت نہ کریں بلکہ اپنے اور دوسروں کی صحت یابی کے لیے اپنے اپنے گھروں میں فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔یہ بات ہمارے لئے بھی تکلیف کا باعث ہے کہ ہم زائرین تقی بابا رحمتہ اللہ علیہ کو عرس شریف میں شریک ہونے سے سے روک رہے ہیں لیکن حالات کے پیش نظر اس سال عرس تقاریب سادگی کے ساتھ منانا ضروری ہے اور تمام عقیدت مندان و زائرین کی صحت و عافیت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے اس لیے یہ اعلان کیا جارہا ہے امید ہے کہ تمام زائرین اس پہ عمل کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران محمد نواز موسی’ محمد رفیق چاند اور حافظ محمد تقی مصطفی قادری ودیگر موجود تھے۔