نارائن پیٹ میں لائیسنس سروئیر ز کی تربیت

   

اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ، 17 مئی آخری تاریخ : کلکٹر
نارائن پیٹ 8/مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی سکتہ پٹنائک نے ایک بیان میں کہا کہ لائسنس سرویئر ٹریننگ کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔انہوں نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ ،دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار 17 مئی تک می سیوا مراکز کے ذریعے (لائسنس سروے ٹریننگ )پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو کم از کم ساٹھ فیصد نمبروں کے ساتھ انٹرمیڈیٹ (ریاضی) پاس کرنا چاہیے۔ آئی ٹی آئی سے ڈرافٹس مین (سول)، ڈپلومہ سول، بی ٹیک سول یا دیگر مساوی تعلیمی قابلیت ہونی چاہیے۔ ٹریننگ فیس OC امیدواروں کے لیے 10,000/-، روپے۔ BC امیدواروں کے لیے 5,000/-، اور روپے۔ SC/ST امیدواروں کے لیے 2,500/-ہوگی ،انہوں نے کہا کہ منتخب امیدواروں کو تلنگانہ اکیڈمی لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ کے زیراہتمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر کل 50 کام کے دنوں تک تربیت دی جائے گی۔ امیدوار صرف میسیوا کیندروں کے ذریعے ہی درخواست دیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 8555813317 پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔