نارائن پیٹ میں متحدہ ضلع کے پہلے بیت المعمرین کا سنگ بنیاد

   

ریاستی وزراء نرنجن ریڈی ،سرینواس گوڑ، رکن اسمبلی راجندر ریڈی ، کلکٹر کی شرکت

نارائن پیٹ :۔ ریاستی وزیر زراعت مسٹر ایس نرنجن ریڈی و ریاستی وزیر اسپورٹ و آبکاری مسٹر وی سرینواس گوڑ نے آج نارائن پیٹ ضلع مستقر پر ایک کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے بیت المعمرین کا نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 1 میں سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی ، رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر پٹنم نریندر ریڈی ، ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا ، آئی اے ایس ، ایڈیشنل کلکٹر مسٹر چندرا ریڈی ، آر ڈی او مسرٹ وینکٹیشورلو ، ڈی ڈبلیو او مسٹر وینگوپال و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت مسٹر ایس نرنجن ریڈی نے کہا کہ متحدہ ضلع محبوب نگر میں یہ پہلا بیت المعمرین ہے جو نارائن پیٹ میں تعمیر کیا جارہا ہے اور اس کا سہرہ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا کے سر جاتا ہے ۔ انہوں نے ریکارڈ وقت میں معمرین کیلئے جگہ فراہم کرتے ہوئے اس گھر کی تعمیر کو یقینی بنایا ۔ ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ پٹنم نریندر ریڈی ، رکن اسمبلی کوڑنگل نے بھی خطاب کیا ۔ ضلع کلکٹر شریمتی چندنا نے کہا کہ نارائن پیٹ ایک نیا ضلع ہے جس کو ریاست کے تمام دیگر اضلاع کے برابر لانے کیلئے کافی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں متعلقہ وزراء نے نارائن پیٹ کے دیگر مواضعات میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد شریمتی وناجہ ، صدرنشین بلدیہ نارائن پیٹ شریمتی انسویا چندرکانت ، ضلع ایس پی شریمتی ڈاکٹر ایم چنتا و دیگر موجود تھے۔