نارائن پیٹ میں مسلسل بارش سے مکان منہدم ، ایک خاتون کو زندہ بچالیا گیا

   

نارائن پیٹ 29؍اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مسقر پر کل سے ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے منہدم مکان کے ملبے تلے پھنسی ایک خاتون کو نارائن پیٹ ٹاؤن سب انسپکٹر پولیس ونکٹیشورلو نے مقامی نواجونوں کی مدد سیزندہ بچالیا ۔نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر کے محلہ حاجی خان پیٹ سے تعلق رکھنے والی چنتامنی (عمر 45) سالہ خاتون کا مکان رات 11 بجے کے قریب شدید بارش کی وجہ سے منہدم ہوگیا۔ اس واقعے میں چنتامنی ملبے کے نیچے پھنس گئی تھی اور اس کا صرف سر ہی دکھائی دے رہا تھا۔اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی نوجوانوں نے فوری طور پر نارائن پیٹ ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی اور ٹاؤن سب انسپکٹر وینکٹیشورلو اپنے عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے تقریباً آدھے گھنٹے کی جدو جہدکے بعد چنتامنی کو بحفاظت باہر نکالا۔بعد ازاں اس خاتون کو پولیس کی گاڑی میں نارائن پیٹ کے ضلع سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں اسکاعلاج کروایا جارہا ہے ،ایس آئی وینکٹیشورلو نے کہاکہ پرانے اور بوسیدہ مکانات میں رہنے والے لوگوں کو بارش کے موسم میں چوکنا رہنا چاہئے اور اگر انہیں کوئی خطرہ محسوس ہو تو وہ فوری طور پر نارائن پیٹ پولیس کو اطلاع دیں یا 100 پر ڈائل کریں۔