نارائن پیٹ میں معذوروں کیلئے کھیلوں کے مقابلوںکا انعقاد

   

نارائن پیٹ۔/22 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عالمی یوم معذورین کے موقع پر ضلع مستقر نارائن پیٹ میں معذوروں کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر نارائن پیٹ نے بتایا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں کیرم بورڈ، شطرنج، دوڑ، شاٹ پٹ، جیولین تھرو وغیرہ جیسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔ ان کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والوں کو کل اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر سنگارگیٹ نارائن پیٹ میں انعامات دیئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ یہ مقابلے منعقد کررہی ہے۔ ان معذور بچوں میں بھی خود اعتمادی پیدا کرنے اور احساس کمتری کو دور کرنے اور مسابقتی جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ مقابلے میں حصہ لینے والے ہر معذور بچے کو کم از کم ترغیبی انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔ ضلع یوتھ اینڈ ویلفیر آفیسر وینکٹیش اور سی ڈی پی او سری لتا ، آر او سائی کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔