نارائن پیٹ۔/2 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹاسک فورس پولیس ٹیم نے آج نارائن پیٹ میں بھانو نگری سرینواس کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکھا پیاکٹس کا ذخیرہ جس کی مالیت 43100 روپئے بتائی جاتی ہے ضبط کرلیا۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے نارائن پیٹ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ سب انسپکٹر سرینواس نے بتایا کہ ممنوعہ اور غیرقانونی گٹکھا پیاکٹس کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
برقی شاک سے خاتون ہلاک
یلاریڈی۔/2 اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی شاک لگنے سے خاتون ہلاک ہوگئی ۔ یہ واقعہ یلاریڈی کے ردرارم علاقہ میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر مسٹر کمار راجا کی تفصیلات کے مطابق 42 سالہ سری دیوی خاتون نے رات کو کھانا بنانے کی غرض سے الیکٹرانک رائس کوکر کا بٹن آن کرتے وقت برقی شاک لگنے سے مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔ متوفی کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔