نارائن پیٹ میں مہا لکشمی اسکیم کا افتتاح

   

نارائن پیٹ۔/9 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا نے آج ضلع ہاسپٹل میں مہا لکشمی ، آروگیہ شری اسکیم کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں آر ٹی سی بس ڈپو میں آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے مفت سفر کا بھی افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر صدر نشین ضلع پریشد نارائن پیٹ محترمہ وناجماں انجینلو گوڑ، سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹررنجیت کمار ، وی ایم ایچ او شریمتی ڈاکٹر سوبھاگیہ لکشمی، آر ایم او ڈاکٹر پوانی، آر ٹی سی ڈپٹی آر ایم او مسٹر کے بابو نائیک، ڈپو منیجر شریمتی لکشمی سودھا اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر کویا سری ہرشا نے کہاکہ عمرسے قطع نظر ہر خاتون آر ٹی سی بس میں مفت سفر کرسکتی ہیں۔ آج حکومت تلنگانہ کی جانب سے یہ دو اسکیمات مہا لکشمی اور آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کا آغاز عمل میں لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہا لکشمی اسکیم کو ریاستی حکومت نے چھ گیارنٹی اسکیموں میں سے متعارف کروایا ہے۔ ان اسکیمات سے ہر فرد کو 10 لاکھ روپے تک مفت علا ج کی سہولت اور خواتین کو آر ٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکیمات سے عوام کو بہتر طور پر استفادہ کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین کو تعاون کرنا چاہیئے۔