نارائن پیٹ میں میڈیکل کالج کی منظوری پر ٹی ہریش راؤ سے اظہار تشکر

   

نارائن پیٹ۔ /8 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج ریاستی وزیر صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع کے لئے ایک میڈیکل کالج منظور کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔