نارائن پیٹ میں نریندر مودی کا پتلا نذر آتش

   

نارائن پیٹ ۔ دہلی میں کسانوں کی پرامن ٹریکٹر ریالی کو منتشر کرنے اور انہیں تشدد پر آمادہ کرنے کیلئے بی جے پی حکومت نے شیطانی انداز میں کسانوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ جس پر مشتعل کسانوں نے لال قلعے پر جھنڈا لہرایا ۔ ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ قائدین مسرز پرشانت ، چنا ریڈی نے امبیڈکر چوراہا ضلع مستقر پر نریندر مودی کے علامتی پتلا کو نذر آتش کرنے کے بعد کیا ۔ قبل ازیں ارتھی جلوس بھی نکالا گیا ۔ سی پی آئی ( ایم ایل ) نیو ڈیموکریسی ضلعی قائدین نے انتباہ دیا کہ اگر زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا گیا تو نریندر مودی حکومت برباد ہوجائے گی ۔ انہوں نے سیاہ زرعی قوانین کو فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس احتجا میں حاجی ملنگ ، نرسمہلو ، سائی کمار ، دامودھر ، محمد رفیع ، نرسمہلو اور دیگر نے شرکت کی۔