نارائن پیٹ میں ٹاسک فورس کا دھاوا ایک لاکھ مالیت کا گھٹکا ضبط

   

نارائن پیٹ ۔ ضلع نارائن پیٹ کے مریکل منڈل کے موضع مادوار میں اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس سب انسپکٹر محمد ناصر کی قیادت میں اچانک دھاوا کرتے ہوئے روی شٹی کی کرانہ دوکان سے حکومت کی جانب سے ممنوعہ گھٹکا کا ذخیرہ ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت ایک لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ۔ محمد ناصر نے بتایا کہ ضلع ایس پی نارائن پیٹ شریمتی ڈاکٹر ایس چیتنا‘ آئی پی ایس نے ضلع میں غیر قانونی نشہ آور اشیاء اور غیر قانونی گھٹکا اور زردہ کی خرید و فروخت نقل و حرکت اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ان غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائیگا۔