نارائن پیٹ میں ٹریفک قواعد کی پاسداری پر گلاب کا پھول

   

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع پولیس 32 ویں قومی روڈ سیفٹی ماہ کے دوران ضلع ایس پی ڈاکٹر ایم چیتنیا کی ہدایت پر آج نارائن پیٹ ٹاون میں داخل ہونے والی دو پہیوں والی گاڑیوں پر سوار ہیلمٹ پہننے والوں اور چار پہیوں والی گاڑی ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ لگائے ہوئے تھے ۔ ٹریفک ضوابط کی پاسداری کرنے پر انہیں گلاب کا پھول پیش کیا اور ان کی ہمت افزائی کی ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر مسٹر سریکانت ریڈی ، سب انسپکٹر پولیس نارائن پیٹ مسٹر چندرا موہن راؤ نے بتایا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے عوام میں شعور پیدا کرنے کی غرض سے مثبت پہلوؤں کی بھی پذیرائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے والوں کو جدید انداز میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے گلاب کا پھول اور چاکلیٹ مہیا کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص انداز میں محتاط انداز سے گاڑی چلانے ، نشہ آور اشیاء کے استعمال سے گریز ، سیل فون پر بات کرتے ہوئے ڈرائیونگ ئکرنے سے عوام کو بچانا چاہئے ۔ اکثر حادثات تیز رفتار کی سبب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرایئور کو نشست سے زائد افراد کو آٹو میں سوار کرنے ، ان کے پاس ڈرایئونگ لائیسنس ، آر سی بکس اور بنیادی انشورنس سرٹیفکٹ کو وغیرہ کی بھی تنقیح کی جارہی ہے ۔ ہم حادثات کی روک تھام اور لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں ۔ اسی طرح شعور بیداری کیلئے دیہی پروگراموں کو بھی انعقاد عمل میں لارہے ہیں ۔