نارائن پیٹ۔ 07 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجاوانی پروگرام میں مختلف مسائل پر موصول ہونے والی شکایات ضلع ایس پی کے اجلاس میں موصول ہوئیں ایس پی نارائن پیٹ یوگیش گوتم آئی پی ایس نے اس موقع پر سی آئز ایس آئز کو ہدایت دی کہ وہ متاثرین سے شکایات وصول کریں اور قانون اور ضابطہ کے مطابق ان پر غور کریں۔ ایس پی نے شکایت کنندگان کو مشورہ دیا کہ زمین سے متعلق کوئی بھی مسئلہ عدالت کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے فون پر متعلقہ حکام کو مشورہ دیا کہ متاثرین کی طرف سے لائی گئی کسی بھی شکایت کو زیر التوا نہ رکھا جائے اور انہیں فوری طور پر حل کیا جائے۔ اس پرجاوانی کے موقع پر 7 شکایتیں وصول ہوئیں۔
