نارائن پیٹ 23/جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم کی ہدایت پر آج صبح 6 بجے سے صبح 8.30بجے تک ضلع نارائن پیٹ مستقر کے محلہ باہر پیٹ میں ڈی ایس پی مسٹر این لنگیا کی قیادت میں کل 70 پولس افسران کے ساتھ ایک کمیونٹی رابطہ (کارڈن اینڈ سرچ )پروگرام منعقد کیا گیا اور 160 گھروں کی تلاشی لی گئی، گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس اور آدھار کارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ اس موقع پر بغیر کاغذات کے 35 دو پہیہ والی گاڑیوں اور 02 آٹوز کو ضبط کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی این لنگیا نے کہا کہ کمیونٹی رابطہ (کورڈ اینڈ سرچ) پروگرام جرائم کے خاتمے کے لیے منعقد کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ اس پروگرام میں سی آئی شیوا شنکر، ایس آئی وینکٹیشورلو، راموڈو، راجو، اے ایس آئیز، پولیس کانسٹیبل، خواتین پولیس، ضلع اسپیشل پارٹی پولیس وغیرہ نے حصہ لیا۔