نارائن پیٹ۔/7 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر این وینکٹیشورلو کی ہدایت پر ضلع کے پولیس عہدیداروں اور عملے کے لئے سالانہ فائرنگ اور شوٹنگ کی مشق کرائی گئی جس کی نگرانی ایڈیشنل ایس پی مسٹر ناگیندر نے کی۔ نارائن پیٹ ضلع مستقر کے ڈی ٹی سی ٹریننگ سنٹر میں پولیس کے لئے سالانہ فائرنگ کی ٹریننگ دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی مسٹر ناگیندر نے کہا کہ لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت کو بہتر بنانے کیلئے اور ہنگامی حالات میں عوام میں امن کی برقراری کیلئے یہ ٹریننگ بہت مفید ثابت ہوگی اور تمام پولیس عملہ و عہدیدار جدید ٹکنالوجی سے استفادہ کرسکیں گے۔ اس موقع پر تمام قسم کے ہتھیاروں کو چلانے کی تربیت دی گئی۔ اس موقع پر سی آئی مسٹر روی بابو، آر آئی مسٹر ڈیویڈ وجئے کمار، ضلع پولیس افسران اور عملے نے حصہ لیا۔