نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع مستقر کے مجلس بلدیہ کے احاطہ میں چیف منسٹر فنڈز سے دی جانے والی امدادی رقم کے چیکس کی رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے وضع کی جانے والی فلاحی اسکیمات ملک بھر میں مثالی ہیں ۔ ملک بھر میں ریاست تلنگانہ تیز رفتار ترقی کرنے والے واحد ریاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست کے تمام علاقہ خوب ترقی کی طرف گامزن ہیں ۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ شریمتی انسویا چندر کانت ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر ہری نارائن ، میونسپل کمشنر شریمتی سونیتا ، ارکان بلدیہ نے شرکت کی ۔