نارائن پیٹ۔ 5؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کلکٹر پرتیک جین نے کہا کہ سبھی کو ہندوستان کے سابق نائب وزیر اعظم اور سمتا وادی بابو جگ جیون رام کو ایک تحریک کے طور پر لینا چاہئے اور آگے بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نصف صدی تک ملک کے سیاسی میدان میں سرکردہ لیڈر بابو جگجیون رام ایم ایل اے سے لے کر ملک کے نائب وزیر اعظم تک کئی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ بابو جگ جیون رام کی 119 ویں یوم پیدائش اتوار کو ضلع کلکٹریٹ کے پرجاوانی ہال میں درج فہرست ذاتوں کی ترقی کے محکمے کے زیراہتمام منائی گئی۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر پرتیک جین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بابو جگ جیون رام کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین سدا شیوا ریڈی، کلکٹریٹ اے او سریدھر، ایس سی کارپوریشن ای ڈی عبدالخلیل، ڈی پی آر او راشد، کونسلرس مہیش، راجیش، بھرت، اے ایس ڈبلیو او اور دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا۔