نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع کے نروا منڈل میں جنگم ریڈی تانڈہ سے نروا پولیس نے ڈیزل چوروں کو دھاوا کرکے گرفتار کرلیا ۔ جن کے نام راجیش چوہان ، سریش چوہان اور ڈکاوت ونچا بتائے جاتے ہیں ۔ یہ تینوں نے مل کر کار کے ذریعہ حیدرآباد ، رائچور قومی شاہراہ پر سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی لاریوں سے رات میں اندھیرا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روآنہ ڈیزل چوری کر رہے تھے ۔ اس کی شکایت لاری ڈرائیوروں نے نروا پولیس میں درج کروائی تھی ۔ اطلاع ملنے پر مسٹر محمد نوید ، سب انسپکٹر پولیس نروا کی قیادت میں اے ایس آئی مسٹر راجیش ، ہیڈ کانسٹیبل منوہر ، کانسٹیبل راجیشور ریڈی ، روی اور نرسمہا کے ہمراہ تانڈہ میں اچانک دھاوا کرتے ہوئے تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ جن کے قبضہ سے 640 لیٹر ڈیزل ضبط کرلیا گیا ۔ جو دیہاتی ان ملزمین سے روزانہ ڈیزل خریدتے تھے ۔ انہیں بھی شریک جرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جن کے نام چنا مورتی ، پی لنگالہ ، وی راجو جو چوری کے ڈیزل کو معلوم رکھتے ہوئے خرید رہے تھے ۔