نارائن پیٹ میں کارڈن سرچ

   

Ferty9 Clinic

نارائن ۔/2 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے منڈل دھنواڑہ میں نارائن پیٹ ضلع پولیس کی جانب سے پولیس کارڈن اینڈ سرچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ایس پی، ڈاکٹر ایم چیتنا آئی پی ایس نے شرکت کی۔ اس کارڈن اینڈ سرچ پروگرام میں 62 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر 221 مکانات کی تلاشی لی گئی اور 9 بائیک موٹر سیکل ضبط کرلئے گئے جن کے دستاویزات نہیں پائے گئے۔ اس موقع پر محترمہ ڈاکٹر چنیا نے کہا کہ اس کارڈن اینڈ سرچ کا مقصد عوم کو تحفظ فراہم کرنا اور اجنبیوں کو یہاں پناہ نہ ملنا اور عوام میں پولیس کے ساتھ دوستان تعلقات بحال کرنا وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں کوئی اجنبی گھوم رہا ہو تو اس کی فوری طور پر نارائن پیٹ پولیس کے واٹس ایپ 7901400100 پر اطلاع دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی چیکنگ سے جرائم کی شرح کم ہوسکتی ہے اور عوام کو زیادہ تحفظ مل سکتا ہے۔ اس کارڈن اینڈ سرچ پروگرام میں سی آئی ایس راما کرشنا ، افتخار احمد کے علاوہ خواتین پولیس اہلکار ، ایس آئی ، کانسٹبل، ڈسک اسپیشل پارٹی، ہوم گارڈ و دیگر پولیس جوانوں نے شرکت کی۔