نارائن پیٹ ۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں، برسر اقتدار، بی آر ایس، بی جے پی کے علاوہ دیگر تنظیموں کی انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ تاہم حلقہ کی جواں سال کانگریس پارٹی امیدوارہ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی کی انتخابی مہم شہری علاقوں سے زیادہ دیہی علاقوں میں زوروں پر ہے۔ ان کی اس مہم میں خواتین اور نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وہ آج دھنواڑہ منڈل کا دورہ کیا۔ عوام کے تمام طبقات، بشمول اقلیتی طبقہ کے افراد اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وہ اپنے ماموں سابق صدر ضلع کانگریس صدر کے شیوکمار ریڈی کی بھرپور تائید و حمایت میں ہیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ نارائن پیٹ کے قدیم سیاسی و کانگریسی خاندان آنجہانی چٹم نرسی ریڈی، سابق رکن اسمبلی نارائن پیٹ کی پوتی اور آنجہانی چٹم وینکٹیشور ریڈی کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے والد بزرگوار اور دادا 2005 ء 15 اگست کو نکسلائٹ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کے شوہر اور یہ خود پیشہ کے اعتبار سے ماہر امراض ڈاکٹرس ہیں۔ ان کو اس لحاظ سے عوام کی تائید حاصل ہے کہ وہ ایک پڑھی لکھی خاتون اور شہید دادا اور والد کی اولاد ہیں۔ انہوں نے اپنے عزائم کے لحاظ سے نارائن پیٹ کے اس پسماندہ علاقہ کو معاشی، تعلیمی اور سیاسی اعتبار سے ایک اہم مقام میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔