نارائن پیٹ میں کانگریس کا احتجاج و دھرنا پروگرام

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ۔ 21؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کانگریس کمیٹی ناراین پیٹ کے سینئر قائدین نے قومی مہاتما گاندھی روزگار گارنٹی اسکیم سے مہاتما گاندھی کا نام ہٹانے کی سخت مذمت کی، جسے اس وقت کی کانگریس یو پی اے حکومت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں دیہی علاقوں کے لوگوں کو 100 دن کی گارنٹی روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے متعارف کرایا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی برا عمل ہے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے ٹی پی سی سی، ڈی سی سی اور ریاستی وزیر وکیتی سری ہری، رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹیم پرنیکا ریڈی کے حکم پر نارائن پیٹ ضلع مرکز میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے کانگریس پارٹی کے زیراہتمام ایک بہت بڑا دھرنا پروگرام منعقد کیا گیا۔ پرنیکا ریڈی، اور سابق ڈی سی سی صدر کیشیوکمار ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک پر حکمرانی کا حق کھو چکی ہے اور تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آزادی دلانے والے عظیم لیڈر مہاتما گاندھی کا نام اسکیموں سے ہٹانا گاندھی جی کے اصولوں اور آئینی اقدار پر سیدھا حملہ ہے۔