مدھیراج سبھا، سی پی آئی سی پی ایم کی کانگریس کو غیر مشروط تائید
نارائن پیٹ ۔ 21 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے مدھیراج مہاسبھا اور سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کی جانب سے علیحدہ علیحدہ منعقدہ جلسہ عام میں کانگریس پارٹی امیدوارہ نارائن پیٹ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی کی غیر مشروط تائید کا اعلان کیا۔ ان جلسوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کانگریس کے امیدوارہ کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا۔ اس اعلانات اور بھرپور تائید و حمایت سے بی آر ایس اور بی جے پی پارٹیوں کو زبردست دھکہ لگا ہے۔ ان اجلاسوں میں سابق ضلع صدر کانگریس کے شیوکمار ریڈی اور کانگریس امیدوارہ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی نے شرکت کی۔ انہوں نے علاقائی پارٹیوں اور مذہب کا استحصال کرنے والی فرقہ پرست قوتوں کو سبق سکھانے اور ان انتخابات کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچانے عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب کی بار کے سی آر کے باتوں میں نہ آنے اور ان کے جھوٹے وعدے اور اقلیتوں کے ساتھ مذاق و دھوکہ دہی، غریب عوام کو سبز باغ دکھاکر ووٹ حاصل کرنے والوں سے ہوشیار رہیں اور 30 نومبر کو فیصلہ اور مستقبل کے لئے ووٹ دیں اور کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے اہم کانگریس قائدین و دیگر موجود تھے۔