نارائن پیٹ میں کانگریس کی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد

   

نارائن پیٹ: نارائن پیٹ میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے 137 ویں یوم تاسیس تقریب کا دفتر ضلع کانگریس میں انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر نارائن پیٹ ضلع صدر کانگریس پارٹی شیوا کمار ریڈی نے پارٹی پرچم کشائی انجام دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے غریبوں کی بہتری کیلئے بہت ساری فلاحی اسکیموں کا نافذ کیا اور ملک کی ترقی کی راہ ہموار کی۔ آج مرکزی اور ریاستی حکومتوں کارپوریٹس اور رائیس ملرز کو تنگ کرکے کسان مخالف پالیسیاں اپنا رہی ہیں۔ بعد ازاں قائدین نے کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ اس موقع پر شرنپا،شیوکمار، سلیم کونسلر، راملو، بنڈی وینو گوپال ، غوث کولم پلی ، یوسف تاج ، حسن الدین ودیگر موجود تھے۔