نارائن پیٹ : نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پیٹ میں کرونا وباء کی روک تھام کے لے ایک شعور بیداری پروگرام منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت پرنسپل کالج جگدیش ور ریڈی نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر امیر الدین چلڈرینس اسپیشلسٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کرونا وباء میں اضافہ ہوتے جارہا ہے۔ اکالج’ اسکول میں بھی کرونا کے کیس درج کے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی روک تھام کے لے طلباء ودیگر اسٹاف ماسک کا استعمال کریں۔ اور کالج میں سماجی فاصلہ پر عمل کریں۔ اور اپنے آس پاس صاف صفائی کا خیال رکھیں۔ سائینٹیزر کا ضرور استعمال کریں۔ جس کے سبسب کرونا وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پرکالج پرنسپل جگدیش ریڈی کے علاوہ دیگر نے بھی خطابات کے۔ اورطلباء کو ضروری ہدایت بھی دی۔کالج لکچرر ظہیر الدین،فاطمہ بیگم، وینکٹ راملو، دانپا،تروپتی،وارڈن محمد امتیاز،اسٹاف نرس محمد حسن الدین،محمد تقی کمپیوٹرآپریٹرودیگر موجود تھے۔اجلاس کی کاروائی محمود لکچرر نے چلائی۔
