نارائن پیٹ میں کھاد کی دکان پر دھاوا، ملاوٹ شدہ بیج ضبط

   

نارائن پیٹ۔ 27مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی آئی نارائن پیٹ مسٹر روی بابو، ایس ایس آئی 2 مسٹر چندر شیکھرنے اطلاع ملنے پر کہ نارائن پیٹ میں گوری شنکر فرٹیلائزر شاپ پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے سیڈ شاپ میں سرکاری ضابطوں کے خلاف کھلے ملاوٹ والے بیج فروخت کررہے ہیں۔ 76کیلو بیج ضبط کرلیا۔ سی آئی نے بتایا کہ64 کلوگرام اور101کیلو کھلے اور ملاوٹ شدہ بیج کو تھانے لے جایا گیا اور اگریکلچر آفیسر مسٹر کرانتی پردیپ کمار کے پنچ نامے کے بعد ملزم مانیکیام راگھویندر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے گی۔اس موقع پر سی آئی مسٹر روی بابو نے کہا کہ نارائن پیٹ سرکل میں حکومتی ضابطوں کے خلاف کسانوں کو نقلی بیجوں اور غیر معیاری کھاد کی فروخت، نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر پی ڈی ایکٹ کا اندراج کیا جائے گا۔