نارائن پیٹ میں گورنمنٹ کالج اردو میڈیم کے شاندار نتائج

   

نارائن پیٹ /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونئرے کالج نارائن پیٹ اردو میڈیم کے نتائج اس سال شاندار رہے ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول میں اس سال 82 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ جن میں 48 نے کامیابی حاصل کی ۔ جن کی کامیابی کا فیصد 59 رہا اور سال دوم میں کل 79 طلباء و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی جن میں 68 نے کامیابی حاصل کی جن کی کامیابی کا فیصد 86 رہا ۔ کالج کی طالبہ اسری جبین ، بی پی سی کی طالبہ نے 985/1000 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاست میں اردو میڈیم گورنمنٹ کالجوں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ شعبہ ایم پی سی کی طالبہ مہرانساء نے 896/1000 نشانات حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ ایچ ای سی کی طالبہ تحسین سلطانہ نے 944/1000 نشانات حاصل کئے۔ جبکہ سی ای سی میں پی نصیر 829/1000 نشانات حاصل کئے ہیں۔ اس طرح گورنمنٹ جونئیر کالج اردو میڈیم نارائن پیٹ کے طلباء و طالبات نے سال اول میں 60 فیصد اور سال دوم میں 86 فیصد نتائج کے ساتھ شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ کالج کے پرنسپال مسٹر پرتاب ریڈی اور اساتذہ اردو میڈیم احمد رضا صدیقی ،جناب حافظ چاند پاشاہ ، محترمہ یاسمین عرفا ، محترمہ سلمہ بیگم ، محترمہ صغری بیگم اور جناب نجم الدین و دیگر نے کالج کے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی ہے ۔ پرنسپل مسٹر پرتاب ریڈی نے بتایا کہ کالج میں سال 2023-24 کیلئے داخلے جاری ہیں ۔