مقدمات سے نجات کیلئے مفت قانونی خدمات دستیاب، ضلع ایس پی کا بیان
نارائن پیٹ 28/فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اگر آپ تنازعات کو بڑھانا چاہتے ہیں تو تنازعات زندگی بھر چل سکتے ہیں.اگر آپ کسی فیصلے پر آتے ہیں کہ آپ کو اتنا کچھ مل جائے گا، تو وہ فوراً ختم ہو جائیں گے، اور مفاہمت بہترین طریقہ ہے، ضلع ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مفت قانونی خدمات اتھارٹی کے زیراہتمام نارائن پیٹ اور کوسگی عدالتوں میں 8 مارچ کو ،قومی لوک عدالت‘‘ متاثرہ فریقوں کے لیے دستیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے جاننے والے لوگوں کے خلاف کوئی کیس ہیں تو آپ انہیں نمٹائیں اور عدالت میں پیش ہوں تو وہ کیسز مکمل طور پر بند ہو جائیں گے۔ ایس پی نے کہا کہ حادثات کے کیسز، مارپیٹ کے کیسز، دھوکہ دہی کے کیسز، ازدواجی معاملات، چھوٹی موٹی چوری کے کیسز، کورونا کے دوران ہونے والے کیسز، ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیسز اور دیگر نان کمپرومائز کیسز کو جلد حل کیا جاسکتا ہے اور قومی لوک عدالت کے ذریعے انصاف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے انہوں نے مقدمات میں ملوث ہر فرد پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اس کے لیے شکایت کنندہ اور تمام ملزمان کو اپنے آدھار کارڈ لے کر متعلقہ عدالت؍جگہ میں حاضر ہونا چاہیے۔ ایس پی نے کہا کہ قومی لوک عدالت ضلع بھر کے متاثرین کے لیے ایک اچھا موقع ہے اور انہیں اس دن کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔