نارائن پیٹ ۔ 24 فبروری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیتی آیوگ کے ڈپٹی سکریٹری؍ ایڈیشنل مشن ڈائرکٹر مسٹر گورو کٹیار نے ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک کی صدارت میں ضلع کلکٹریٹ کے وی سی ہال میں ضلع نارائن پیٹ میں اسپیریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔قبل ازیں کلکٹر نے ڈپٹی سکریٹری کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وی سی ہال میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ناروا منڈل کی تفصیلی سیکٹر وار پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر گورو کٹیار نے نچلی سطح پر اے بی پی کو لاگو کرنے میں درپیش چیلنجوں کو سمجھنے کے لیے ضلعی عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کلکٹر سے کہا کہ وہ نیتی آیوگ اور سی ایس آر ذرائع سے اضافی فنڈ حاصل کرنے کے لیے اختراعی زمرے کے تحت مزید تجاویز پیش کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ پہلے سے پیش کردہ تجاویز کی منظوری دی جائے گی اور جلد از جلد فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔جبکہ DWO نے میٹنگ میں پوشن ٹریکر میں ڈیٹا اپ ڈیٹس، بچوں کے لیے آدھار کارڈ بنانے، اور کیپچر چیلنجوں سے متعلق مسائل کو اٹھایا،ڈی ای او گووندا راجولو نے ناروا میں جونیئر کالج کی عدم موجودگی کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ طلباء کی منتقلی کی شرح کا مسئلہ اُٹھایا۔ ٹریننگ کلکٹر پرنئے کمار، نیتی آیوگ کے ریاستی کوآرڈینیٹر لوکیش، ڈی آر ڈی او موگلپا، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر جان سدھاکر، ہاؤسنگ پی ڈی شنکر، ڈی پی او سدھاکر ریڈی، انیمل ہسبنڈری آفیسر ایشور ریڈی، ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ ڈپٹی آفیسر ڈاکٹر شیلجا، ایس ڈی سی راجندر گوڑ، ناروا ایم پی او سی ڈی پی او رامی، ایس ڈی او سی ڈی او اور دیگر موجود تھے۔ اس جائزے میں حصہ لیا۔